سری لنکا کو پاکستان کیخلاف 333 رنز کی برتری حاصل ہوگئی

11

کولمبو: تیسرے روز کے کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنا لیے ۔ میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم کے خلاف 333 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق دنیش چندیمل 86 اور پربت جیسوریا 4 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔ کوشال مینڈس 76 رنز بنا کر آوٹ ہوئے جبکہ اوشادافرنینڈو نے 64 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے پانچ ، یاسر شاہ نے تین اور حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

 

پہلی اننگز میں پاکستان کی ٹیم سری لنکا کے 222 رنز کے جواب میں 218 رن بنا سکی ۔ ایک مرحلے پر پاکستان کی بیٹنگ سخت مشکلات کا شکار نظر آئی جب صرف 85 رنز پر سات وکٹ گر چکی تھیں ۔ پاکستان کی طرف سے عبد اللّٰہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن ابتدا ہی میں پاکستان کی بیٹنگ مشکلات میں گھر گئی کیونکہ دونوں کھلاڑی بالترتیب 13 اور 2 رنز بنا کر پویلین روانہ ہو گئے ۔ اس کے بعد اظہر علی بھی صرف 3 رن ہی بنا سکے ۔

 

پاکستان کے کپتان اور اوپننگ بلے باز بابر اعظم کی شاندار سنچری نے پاکستان کی پوزیشن کو کسی حد تک بہتر کیا ۔ بابر اعظم نے 119 رن بنائے جس میں 2 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے ۔ سری لنکا کی طرف سے پربت جے سوریا نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.