چوہدری پرویز الٰہی کا عمران خان سے ٹیلی فونک رابطہ

16

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماءاور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے انتخابات کے بعد کی صورتحال پر مشاورت بھی کی گئی۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 15 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) صرف 4 نشستوں پر کامیاب ہو سکی اور ایک حلقے میں آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔ 

تبصرے بند ہیں.