(ن) لیگ کی حمائتی عفت عمر کا ضمنی انتخابات کے نتائج پر دلچسپ ردعمل

167

لاہور: پاکستانی اداکارہ و میزبان عفت عمر نے بھی پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بڑی کامیابی پر ردعمل دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عفت عمر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حمایت کرتی ہیں اور اکثر پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں تاہم انہوں نے بھی دیگر جماعتوں کی طرح ناصرف ضمنی انتخابات کے نتائج کو قبول کر لیا ہے بلکہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کا اعتراف کرنے پر بھی مجبور ہو گئی ہیں۔ 
عفت عمر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’عوامی رائے کی بات ہے اور اگر اکثریت پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے تو ہے، اکثریت جیت گئی۔‘ 

واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی اور 1 نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا۔ 

تبصرے بند ہیں.