پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید 5 افراد انتقال کر گئے

21

اسلام آباد: پاکستان میں عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کے وار جاری ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 5 افراد انتقال کر گئے ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 20 ہزار 361 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 492 افراد میں سے کورونا کے مثبت کیسز ریکارڈ ہوئے۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.4 رہی اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وبا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ کورونا کا شکار 169 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے بند ہیں.