عوام کے فیصلے کے سامنے سرجھکانا چاہیے، مریم نواز نے بھی شکست تسلیم کرلی 

36

 

لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے بھی شکست تسلیم کرلی۔ کہتی ہیں عوام کے فیصلے کے سامنے سرجھکانا چاہیے۔

 

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مسلم لیگ ن کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہییں۔ عوام کے فیصلے کے سامنے سر جھکانا چاہیے۔ سیاست میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔

 

 

مریم نواز کا کہنا تھا کہ دل بڑا کرنا چاہیے۔ جہاں جہاں کمزوریاں ہیں، ان کی نشاندہی کر کے انھیں دور کرنے کے لیے محنت کرنی چاہیے۔ انشاءاللّہ خیر ہو گی۔

تبصرے بند ہیں.