’پیمنٹ ہو گئی ہے‘ شیخ رشید احمد کی جلیل شرقپوری سے متعلق آڈیو لیک ہو گئی

18

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن پنجاب اسمبلی میاں جلیل شرقپوری سے متعلق مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر لیک ہو گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آڈیو لیک میں شیخ رشید چوہدری گل زمان نامی شخص سے مبینہ طور پر رقم کی ادائیگی سے متعلق بات کر رہے ہیں، وہ کہتے ہیں کہ ’ پھر کل شرقپوری کو بھی آپ نے پیمنٹ دیدی ہے جس پر گل زمان نامی شخص نے کہا کہ یہ ٹیلی فون ہے خدا کے بندے، صورت حال دیکھنا، بیڑا پار ہوگا انشاءاللہ۔‘ 
شیخ رشید مزید کہتے ہیں کہ ’میں نے آپ کی وجہ سے بیپر دیا ہے کہ دیکھیں پھرکیا ہونا ہے، جس کے جواب میں گل زمان نامی شخص نے کہا کہ آپ نے میری وجہ سے بیپر دیا اللہ پردہ رکھنے والا ہے، جس پر شیخ رشید بولے ابھی نکلے نہیں آپ اتنا زبردست الیکشن ہے؟ گل زمان نے جواب دیا ،ابھی نکلتے ہیں پھر آپ کو خبریں دیتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.