ضمنی انتخابات میں (ن) لیگ کو واضح برتری حاصل ہے: عطاءاللہ تارڑ

34

لاہور: وزیر داخلہ پنجاب عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ٹرن آؤٹ بہت اچھا ہے اور الیکشن بہت اچھے طریقے سے چل رہا ہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ ہرجگہ پر الیکشن پر امن طریقے سے چل رہا ہے جبکہ ایک سیاسی جماعت پرانے راگ، پرانے ساز استعمال کر رہی ہے اور دھاندلی کا رونا وہ روتے ہیں جنہیں شکست نظر آ رہی ہو۔ 
عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ لاہور سے اب تک 10 مسلح افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے،اسلحے سے لیس جتھوں کو روکنا ہماری ذمہ داری ہے، کل لاہور سے پکڑے جانے والے شخص کا تعلق فرخ حبیب سے ہے جنہوں نے ابھی تک اس حوالے سے کسی بھی طرح کی تردید نہیں کی۔ 
صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ شاہ محمود قریشی ملتان کی ایک فیکٹری میں جا کر ووٹوں کی خرید و فروخت کی کوشش کررہے ہیں، شاہ محمود قریشی صاحب، آپ کو آپ کا صاحبزادہ بہت لاڈلہ ہو گا لیکن کسی کو ووٹوں کی خریدوفروخت کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے عوام نے عمران خان کا بیانیہ مسترد کر دیا ہے، کیا آپ کے پاس پنجاب میں کوئی سیاسی ڈھانچہ موجود نہیں ہے، عثمان بزدار وسیم اکرم پلس تھے تو انتخابی مہم میں کیوں شامل نہیں کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.