شبلی فراز اور زلفی بخاری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی: فواد چوہدری

4

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شبلی فراز اور زلفی بخاری کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماءفواد چوہدری نے پی پی 167 کا دورہ کیا اور اس دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی طور پر ووٹنگ کی شرح بہتر ہے اور ہم اپنا ہدف حاصل کرنے کیلئے پرامید ہیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ پولنگ انتہائی اچھے ماحول میں جاری ہے، چھوٹے موٹی شکایات ہیں لیکن بظاہر ماحول خوشگوار ہے، اکا دکا واقعات ہوتے رہتے ہیں، سیکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے، ہم پرامن لوگ ہیں ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ موسم بھی ابھی تک ساتھ دے رہا ہے، جن لوگوں کا ووٹ ہے فوراً پولنگ سٹیشن پہنچیں اور فرض ادا کریں۔ 

تبصرے بند ہیں.