پنجاب ضمنی انتخاب، 2 حلقوں میں پولنگ تاخیر کا شکار

5

لاہور: پنجاب میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات میں 2 حلقوں میں مختلف وجوہات کی بناءپر پولنگ کا عمل تاخیر سے شروع ہوا۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقے پی پی 167 میں پولنگ کے عمل میں تاخیر ہوئی ہے اور ذرائع کا کہنا ہے کہ حلقہ پی پی 167 میں پولنگ سٹیشنز پر ووٹرز پہنچ گئے مگر پولنگ عملہ نہ پہنچنے کی وجہ سے پولنگ بروقت شروع نہیں کروائی جا سکی۔
اسی طرح راولپنڈی کے حلقے پی پی 7 کلر سیداں میں بھی وقت پر پولنگ کا آغاز نہ ہو سکا جس کی وجہ پولنگ ایجنٹس کا بروقت نہ پہنچنا بتائی جا رہی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ کلر سیداں شہر کے مذکورہ حلقے میں ووٹرز پہنچنا شروع ہو گئے جبکہ پولنگ آفیسرز بھی موجود تھے تاہم پولنگ ایجنٹ کے نہ پہنچنے کے سبب پولنگ میں تاخیر ہوئی۔
واضح رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے جو صبح 8 بجے شروع ہوا اور بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

تبصرے بند ہیں.