فیصل آباد میں کوئی پوسٹل بیلٹ جاری نہیں ہوا، سوشل میڈیا پر غلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں: الیکشن کمیشن 

31

 

لاہور : سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے پنجاب ضمنی انتخابات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ریڑننگ افسران کے ساتھ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب میں اہم اجلاس کیا۔

 

اجلاس میں تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران سے فرداً فرداً الیکشن انتظامات کے حوالے سے استفسار کیا گیا ۔ پولنگ اسٹیشن پر انتظامات ، پولنگ سٹاف کی حاضری اور سیکورٹی انتظامات پر سیکرٹری الیکشن کمیشن کو بریف کیا گیا۔

 

 

سیکرٹری الیکشن کمیشن کو آگاہ کیا گیا کہ پی پی 97 فیصل آباد میں پوسٹل بیلٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر غلط خبریں گردش کر رہی ہیں۔ ریٹرننگ آفسیر پی پی 97 نے آگاہ کیا کہ حلقہ میں اب تک پوسٹل بیلٹ کی کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی۔ ریٹرننگ آفیسر پی پی 97 فیصل آباد نے بتایا کہ کوئی پوسٹل بیلٹ پیپر جاری نہیں کیا گیا۔

 

سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے ڈی آر اوز کو ہدایت کی کہ وہ سوشل میڈیا پراپیگنڈا اور غلط خبروں سے پریشان ہوئے بغیر آئین و قانون کے مطابق اپنا کام جاری رکھیں ۔ پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ عملے کے علاوہ کسی کو بھی موبائل فون لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.