لاہور: انٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور آج امریکی ڈالر 20 پیسے اضافے کے بعد 210 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد یہ 210 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپیہ اضافے کے بعد 211 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور پی ایس ایکس 100 انڈیکس 45 پوائنٹس کم ہو کر 42 ہزار 303 کی سطح پر موجود ہے۔
تبصرے بند ہیں.