واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن اسرائیل کے دورے کے بعد آج سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان سمیت دیگر سے ملاقاتیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن اپنے دورہ کے دوران سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔
جو بائیڈن کے دورے کے موقع پر سعودی عرب نے اپنی فضائی حدوداسرائیل کیلئے کھول دی ہے۔ جوبائیڈن نے دورہ سعودی عرب سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دورے کا مقصد سعودی عرب سے تعلقات کی ازسرنو بحالی ہے۔
واضح رہے کہ جو بائیڈن کا بطور امریکی صدر مشرق وسطیٰ کا یہ پہلا دورہ ہے جبکہ مشرق وسطیٰ کے دورے کے پہلے مرحلے میں امریکی صدر گزشتہ روز اسرائیل پہنچے تھے۔
اسرائیل پہنچنے پر امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیل کے انضمام کو مزید آگے بڑھائے گا جبکہ امریکی انتظامیہ اسرائیل اور امریکہ کے روابط کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے۔
تبصرے بند ہیں.