ایشیا کپ سری لنکا میں ہوگا یا بنگلہ دیش میں ؟ فیصلہ آج ہوگا 

17

 

کولمبو: ایشیا کرکٹ کپ سری لنکا میں ہوگا یا بنگلہ دیش میں ؟ حتمی فیصلہ آج کیا جائے گا۔ فیصلے کا اعلان ایشین کرکٹ کونسل کرے گی۔

 

سیکرٹری کرکٹ سری لنکا موہن ڈسلوا کا کہنا ہے کہ ہم نے آسٹریلیا کی میزبانی کی پاکستانی  ٹیم بھی اس وقت سری لنکا میں ہے ۔ ملک میں کشیدہ سیاسی صورتحال کے باوجود ایونٹ کے انعقاد کے لیے پرعزم ہیں۔ ٹورنامنٹ کو سری لنکا سے کہیں اور منتقل کرنے کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔

 

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ دنوں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سری لنکا میں سیاسی کشیدگی کے باعث بنگلادیش نے ایک بار پھر ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ رواں سال 27 اگست سے 11 ستمبر تک سری لنکا میں شیڈول ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.