اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد صدر عارف علوی کو مستعفی ہوجانا چاہیے۔ فیصلے سے آئین کی سربلندی ہوئی۔ عمران خان کی سیاست کا جنازہ نکل گیا ہے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ فیصلے کے مطابق عارف علوی، عمران خان، اسد قیصر اور قاسم سوری نے آئین سے فراڈ کیا۔ عمران خان نے آئین کی خلاف ورزی کی۔ عمران خان ذاتی مقاصد کے لیے گھٹیا سے گھٹیا سطح پر جا سکتا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں عمران خان ، سابق سپیکر اسد قیصر ، قاسم سوری اور سابق وزیر قانون فواد چوہدری کیخلاف آئین کی خلاف ورزی کے جرم میں آرٹیکل 6 پر ریفرنس کی تیاری کا کام شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کابینہ سے اجازت طلب کہ ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنے دیں۔ مستعفی ہونے کے باوجود عمران خان اور پی ٹی آئی کے ایم این ایز تنخواہیں اور مراعات لے رہے ہیں۔ سپیکر ان کے خلاف ریفرنس بھیجنے کے پابند ہیں۔ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ارکان کو ڈی سیٹ کرے اور انہیں نااہل کرے۔
تبصرے بند ہیں.