لاہور: ملک میں بارشوں کے باعث موسم خوشگوار ہونے سے بجلی بحران میں کمی آ گئی ہے اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی خاصہ کم ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) ذرائع کے مطابق موسم بہتر ہونے اور پیداوار بڑھنے سے بجلی کے بحران میں بہتری آئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب کم ہوکر 27 ہزار 500 میگاوانٹ پر آ گئی ہے جبکہ اس وقت بجلی کی پیداوار 24 ہزار میگاواٹ ہے اور یوں شارٹ فال صرف 3 ہزار میگاواٹ رہ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چھوٹے بڑے شہروں میں نارمل فیڈرز پر لوڈشیڈنگ نہیں ہے اور صرف ہائی لاسز فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) ترجمان کے مطابق لیسکو ریجن میں بجلی کی طلب اور پیدوار 4400 میگاواٹ ہے جس کے باعث لیسکو ریجن میں لوڈشیڈنگ کی ضرورت نہیں رہی۔
تبصرے بند ہیں.