اٹھارہ ہزاری: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں صرف میں ایماندار اور سب چور اور ڈاکو ہیں۔ ضمنی انتخاب میں دھاندلی کے لیے مسٹرایکس لاہور اور مسٹر وائے ملتان میں بیٹھے ہیں۔ عوام نے ان دونوں کو پھینٹا لگانا ہے۔ میر صادق اور میر جعفر نے میری حکومت گرائی ۔
اٹھارہ ہزاری میں پی ٹی آئی کے جلسے سے خطاب کرتے عمران خان نے کہا کہ مہنگائی آسمان پر اور معیشت زمین پر ہے۔ بیرون ملک سے جو پیسا آتا ہے وہ شریف اور زرداری کے اکاؤنٹس میں چلا جاتا ہے۔ موجودہ حکمرانوں کو پہلے پرویز مشرف نے این آر او دیا اب پھر انہیں این آر او دیا جا رہا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران آپ کا پیسا یہاں سے چوری کرکے باہر لے کر جاتے ہیں۔ پنامہ پیپر میں ان کی ساری پراپرٹی کے راز فاش ہوجاتے ہیں ۔یہ جہاد حقیقی آزادی کا جہاد ہے۔ یہ جنگ عمران خان کی جنگ نہیں ہے یہ جہاد ہے۔ سری لنکا کی حکومت نے چوری کرکے سارا پیسہ ہڑپ کر لیا اور ڈیفالٹ کر گئی۔
انہوں نے کہا کہ سری لنکا میں20سال سے ایک خاندان حکومت کررہا تھا۔ بہت سی قومیں تباہ طبقاتی قانون کی وجہ سے تباہ ہوئیں۔ قوم کا چرایا ہوا 11سو ارب نیب کے ذریعے معاف کرایا گیا۔ 16ارب کی کرپشن ان چوروں کے سر ہے۔ یورپی معاشرے میں قانون سے بالاتر کچھ نہیں ہے۔یہ قومیں اخلاقیات کی وجہ سے بلندی پر ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ یورپ کی اخلاقیات میں قانون سب کے لیے برابر ہے۔یورپ کا اخلاقی معیار بہت بلند ہے۔ الیکشن میں کروڑوں روپے کی رشوت دی گئی۔ سینیٹ کے الیکشن میں 30سال سے رشوت چل رہی ہے۔
تبصرے بند ہیں.