پنجاب میں مارکیٹس، بازار رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی میں ایک ہفتے کی رعایت

23

لاہور: پنجاب میں مارکیٹس اور بازار رات 9 بجے بند کرنے کی پابندی میں ایک ہفتے کی رعایت ۔ پابندی کے حوالے سے تمام نوٹیفکیشن 19 جولائی تک معطل ۔

 

تفصیلات کے مطابق محکمہ لیبر نے پابندی کے حوالے سے تمام نوٹیفکیشن کو 19 جولائی تک معطل کر دیا ۔ سیکرٹری لیبر پنجاب نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ۔ 19 جولائی تک تمام مارکیٹیں اور دکانیں پابندی سے مستثنیٰ ہوں گی ۔

 

وضح رہے کہ پنجاب حکومت نے لوڈشیڈنگ کے دورانیے کو کم کرنے کیلئے صوبے بھر کی تمام مارکیٹس اور بازاروں کو رات 9 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ لیکن بکرا عید کی وجہ سے تاجر برادری نے حکومت سے رات دیر تک دکانیں کھولنے کی اپیل کی تھی جسے منظور کر لیا گیا تھا ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.