حکومت "سی پیک” عمران خان "جی پیک” بچانا چاہتا ہے: رانا ثنا 

22

 

اسلام آباد : ‎وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے عمران خان اور شیخ رشید کو "مسٹر فراڈئیے” قرار دے دیا، کہامسٹر فراڈیا سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرنے اور چور کا جھوٹا بیانیہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں جانتا ،پہلے سیاست میں نعوذباللہ اسلامک ٹچ دینے کی ناکام کوشش کی، کوئی کارکردگی نہیں، اب سیاسی مخالفین کو بشری بی بی کے حکم پہ غداری سے لنک کرنے کے علاوہ کوئی بیانیہ نہیں ،ہم ‘سی پیک’ بچانے پر لگے ہیں، مسٹر فراڈیا ‘گوگی پنکی اکنامک کوریڈور’ بچانے پر لگا ہوا ہے ۔

 

‎وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ  ‎چار سال میں ثابت ہوگیا کہ عمران خان نہ صادق ہےاور نہ ہی امین  ہے۔ ‎سابق مرد اول اور خاتون اول دونوں ہی کرپشن میں اول آئے ہی۔  ،‎چور چور کے نعرے لگانے والا چار سال میں ایک سیاسی مخالف کو چور ثابت نہ کرسکا ،‎ دھونس دھاندلی اورہر جائز وناجائز اختیار ہونے کے باوجود مخالفین کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا ۔

 

انہوں نے کہا کہ امریکا کی چپکے چپکے چوری چوری منتیں ترلے اور جلسوں میں سیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ لنک کرنے کا بیانیہ، عوام سب جانتی ہے۔ ان فراڈیوں کو پہچانتی ہے،‎عمران نیازی نے چار سال تک عوام کو مہنگائی اور معاشی تباہی کے ذریعے تگنی کا ناچ نچایا۔ ‎آئی ایم ایف سے معاہدہ عمران خان نے کیا آج ماتم کرکے عوام کو نیا دھوکہ نہیں دے سکتے ۔

 

وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران نیازی اور بشریٰ بی بی نے خیرات، قیراط، ہیرے جواہرات، انگوٹھیاں اور گھڑیاں سب کچھ ہضم کرلیا ۔ جلسوں میں عوام سے معافیاں مانگیں دھمکیاں نہ دیں ۔ فتنہ فساد کے مقدر میں اب صرف اپنی ناکامیوں اور فراڈ پہ ماتم کرنا لکھا ہے۔

تبصرے بند ہیں.