سندھ حکومت کی وجہ سے باراز رحمت ہر سال زحمت بن جاتی ہے: عمران اسماعیل

29

کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءاور سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی وجہ سے باران رحمت ہر سال زحمت بن جاتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عمران اسماعیل نے کہا کہ حالیہ بارشوں میں ہونے والے نقصانات پر بہت افسردہ ہوں۔ کراچی ڈوب رہا ہے جبکہ ایڈمنسٹریٹر سطح کے لوگ کھالیں جمع کرنے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بارش کے باعث کراچی کے شہری اذیت کا شکار ہیں جبکہ وزیراعلیٰ سمیت صوبائی وزراءاور فوکل پرسن سب اپنے گاؤں میں عید کی چھٹیاں منا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کئی روز سے شہر قائد میں بارش جاری ہے جبکہ گزشتہ روز عیدالاضحی کے موقع پر بھی مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش ہوئی۔ 
گزشتہ روز بارش کے باعث کراچی شہر کی سڑکیں پانی میں ڈوب گئی ہیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آج دن بھر وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.