سری لنکا میں کشیدہ حالات، قومی کرکٹ ٹیم نے ہوٹل میں ہی عید کی نماز ادا کی

40

کولمبو: سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے ہوٹل میں ہی عید کی نماز ادا کی ۔

 

تفصیلات کے مطابق عید کی نماز کے بعد کھلاڑی آپس میں گلے ملے اور ٹیم کے ساتھ موجود عملے کو بھی عید کی مبارکباد دی ۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 16 جولائی سے شروع ہوگا، جبکہ دونوں ٹیمیں 24 جولائی سے دوسرے ٹیسٹ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

 

خیال رہے کہ سری لنکا میں کشیدہ حالات کے باعث پاکستان ٹیم نے پریکٹس نہیں کی تھی ۔ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا تھا کہ سیشن سری لنکن بورڈ کی درخواست پر منسوخ کیا گیا ۔ لیکن آج کھلاڑی شیڈول کے مطابق پریکٹس کریں گے ۔

 

پی سی بی کے مطابق سری لنکا کے حالات کو بغور مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔ بورڈ کھلاڑیوں سے بھی رابطے میں ہیں ، سیریز کے حوالے سے کسی طرح کے خدشات نہیں اور نہ ہی سری لنکا کی طرف سے کسی قسم کی تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.