وزیراعظم کی حجاج کو مبارکبا، عالم اسلام کیلئے دعاؤں کی اپیل

5

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے رواں برس حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو مبارکباد دیتے ہوئے عالم اسلام کیلئے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ’حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے والے حجاج سمیت پوری امت کو مبارک پیش کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ کی عالم انسانیت بالخصوص مسلمانوں پر اس کے رحم، امت کے اتحاد، ترقی و خوشحالی، وباؤں سے نجات، مقبوضہ فلسطین اور کشمیر کی آزادی اور مظلوم انسانیت کے دکھوں اور مصائب سے نجات کی دعا کی اپیل کرتا ہوں۔‘ 

انہوں نے مزید لکھا ’اللہ تعالیٰ آج کے دن کی برکت سے پاکستان کو قرض کی دلدل سے نکال دے، ہمیں بحیثیت قوم معاشی خود انحصاری کی منزل عطا فرمائے۔ شہداءکے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی خصوصی دعا کرتے ہیں۔‘ 

تبصرے بند ہیں.