ضمنی انتخاب فیصلہ کن، آئندہ 45 دن جمہوریت اور حکومت کا فیصلہ کر دیں گے: شیخ رشید

13

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت سے تجارت اوراسرائیل سے دوستی اور ڈرون بیسز کی اجازت حکومت کا ایجنڈا ہے، آئندہ 45 دن جمہوریت اور حکومت کا فیصلہ کر دیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’30 فیصد مہنگائی، 15 فیصد شرح سود بڑھ گئی ہے، اب سرمایہ کاری کون کرے گا۔ وزارتوں کا جمعہ بازار لگا ہے۔ منی لانڈرز حکومت بن گئے۔ لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔ گورکن تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ 20 نشستوں پر ضمنی انتخاب فیصلہ کن ہو گا۔ آئندہ 45 دن جمہوریت اور حکومت کا فیصلہ کر دیں گے۔ ‘

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ’حکومت آئی ایم ایف کے جال میں پھنس چکی ہے۔ 400 ٹیکسٹائل ملیں بند ہو گئی ہیں۔ ملک ڈیفالٹ ہونے جا رہا ہے۔ 9 روپے یونٹ مزید بجلی مہنگی ہو گی۔ سولر ایجنسی کی کمیشن کے پیچھے اصل چہرہ شہباز شریف خاندان کا ہے۔ دنیا کا مہنگا ترین ملک پاکستان ہے۔ انڈیا سے تجارت، اسرائیل سے دوستی، ڈرون بیسز کی اجازت ان کا ایجنڈا ہے۔‘ 

تبصرے بند ہیں.