کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

13

کراچی: محکمہ موسمیات نے آج بھی شہر قائد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جس کے باعث شہری ایک بار پھر پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ 
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق کراچی میں آج کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے جہاں پہلے ہی بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہے اور لوگوں کو خاصی مشکلات کا سامنا ہے۔ 
سردار سرفراز نے بتایا کہ شہر میں دوپہر سے بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے جس دوران کہیں معتدل اور کہیں تیز بارش ہو گی جس کے باعث پہلے سے زیر آب نشیبی علاقوں میں مزید پانی جمع ہونے کا اندیشہ ہے۔ 
دوسری جانب موسمیاتی تجزیہ کار کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ،بدین اور کراچی کے ساحلی علاقوں میں بارش کی شدت زیادہ ہو سکتی ہے جبکہ عید کے روز ہلکی تب معتدل بارش کا امکان ہے۔

تبصرے بند ہیں.