پیپلز پارٹی کا ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان، سعد رفیق شکرگزار

45

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءخواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے سرکس لگایا ہوا تھا لیکن اتحادی جماعتوں نے مل کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا جبکہ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اب کسی کو بہتر ہوتی صورتحال خراب نہیں کرنے دیں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان کیا جس پر سعد رفیق نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے شکر گزار ہیں، اتحادی جماعتوں نے مل کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ایسی نمائندہ حکومت اس ملک میں پہلے کبھی نہیں آئی، عمران خان اور ان کے ساتھیوں نے سرکس لگایا ہوا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) لانے کا مقصد عمران خان کو دوتہائی اکثریت دلانا تھا مگر خدا کا شکر ہے عمران کے دور نحوست سے جان چھوٹ گئی، عمران خان اپنے ہی کھودے ہوئے گڑھے میں گرے ہیں۔ 
سعد رفیق نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کے بعد الیکشن کرانا آسان فیصلہ ہوتا لیکن سیاست داؤ پر لگا کر ہم نے مشکل فیصلے کئے، ہماری قیادت نے ملک کو غیر یقینی کی صورتحال سے نکالنے کیلئے سخت فیصلے کئے اور پاکستان کو بہتری کی طرف لوٹایا ہے۔ 
اس موقع پر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب میں ضمنی الیکشن اتحادی جماعتیں مل کر لڑ رہی ہیں، اتحادی ضمنی انتخاب کو اپنا الیکشن سمجھ کر لڑ رہی ہیں، مشکل حالات میں مشکل فیصلے کئے، اب کسی کو بہتر ہوتی صورتحال خراب نہیں کرنے دیں گے۔ 

تبصرے بند ہیں.