گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے تیار مگر پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے: فواد چوہدری

9

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم سیاسی مسائل کا حل چاہتے ہیں اور گرینڈ ڈائیلاگ کیلئے بالکل تیار ہیں مگر پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔ 
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہر دوسرے دن ایک نیا سکینڈل سامنے آ رہا ہے، حکومت پے در پے ایسی حرکتیں کر رہی ہے کہ جمہوریت ختم ہی ہوجائے۔
انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے کیلئے بے پناہ کوششیں کی گئیں، ہمارے کسی ایک وزیر پر کرپشن کا کیس نہیں ہے، سولر کا ایک سکینڈل ہے جس پر تحقیقات ہونی چاہئیں۔ 
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمارے دور میں جو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر سے ہوا وہ سندھ حکومت نے کیا، سندھ میں 2 صحافیوں کا قتل ہوا اور سیاستدانوں پر مقدمات درج ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ گرینڈ ڈائیلاگ تو وہ کریں جو عوام کا مینڈٹ لے کر آئیں، سازش کے ذریعے حکومت میں آنے والے گرینڈ ڈائیلاگ کیا کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.