لاپتہ کوہ پیما شہروز کاشف اور ساتھیوں کی لوکیشن ٹریس ہو گئی

28

لاہور:  لاپتہ  کوہ پیما شہروز کاشف اور ان کے ساتھیوں کی لوکیشن ٹریس ہو گئی، کم عمری میں نانگا پربت سر کرنے کا ریکارڈ بنانے والے شہروز تیسرے بیس کیمپ پہنچ گئے۔

 

براڈ بوائے کے نام سے شہرت رکھنے والے لاہور کے کوہ پیما شہروز کاشف اپنے ساتھیوں کے ہمراہ نانگا پربت سے واپسی پر لاتہ ہو گئے تھے  تاہم رات گئے رابطہ منقطع ہوا تو تشویش کی لہر دوڑ گئی ۔کوہ پیماشہروز   کاشف کے والد  کاشف سلمان نے رابطہ کٹنے کی اطلاع دی۔ اس کے بعد فوری طور پر سرچ آپریشن کی تیاری کی گئی مگر شہروز آخر کار ٹریس ہو گئے  اور تیسرے بیس کیمپ خیریت سے پہنچ گئے ۔ شہروز کے والد نے بتایا ۔ دونوں کوہ پیما اپنی مدد آپ کے تحت بیس کیمپ پہنچے ہیں ۔۔ کسی نے انہیں ریسکیو نہیں کیا .

واضح رہے کہ شہروز کاشف دنیا کی 8000 میٹر سے بلند 14 چوٹیوں میں سے 8 کو سر کر چکے ہیں اور کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما بھی ہیں۔

 

 

تبصرے بند ہیں.