وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس 22 جولائی کو طلب

22

لاہور: سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے اسمبلی اجلاس 22 جولائی شام 4 بجے طلب کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اجلاس طلب کرنے کے نوٹیفکیشن پر دستخط کردئیے ہیں جس کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔ 
چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے تحت اجلاس طلب کر لیا گیا ہے اور نوٹیفکیشن کے مطابق اجلاس کی صدرات ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کریں گے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اقدامات کر رہے ہیں، ایوان میں صاف و شفاف ماحول کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.