وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

6

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنسز میں حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی گئی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وکیل امجد پرویز نے احتساب عدالت لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کیں۔ 
وکیل امجد پرویز نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز مصروفیت کے باعث آج پیش نہیں ہو سکتے، دونوں رہنماؤں کی عدم پیشی سے ٹرائل متاثر نہیں ہو گا۔
عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی رمضان شوگر ملز اور آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنسز میں حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی۔ 

تبصرے بند ہیں.