مسلم لیگ (ق) نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو اختیارات کی منتقلی کا فیصلہ چیلنج کر دیا

11

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کی جانب سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کو اختیارات کی منتقلی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے پارلیمان کے اختیارات میں مداخلت کی لیکن آئین پاکستان کے تحت پارلیمنٹ کے کام میں مداخلت نہیں کی جا سکتی اور تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہنے کے پابند ہیں۔
واضح رہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے اختیارات رولز کے تحت ڈپٹی سپیکر کو منتقل کئے تھے تاہم سپیکر نے اپنے اختیارات واپس لئے تو یہ معاملہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا تھا۔ 
لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی سپیکر سے اختیارات کی واپسی کا فیصلہ کالعدم قرار دیا تھا جس پر مسلم لیگ (ق) کی جانب سے فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے کیس کی جلد سماعت کی درخواست بھی دائر کر دی گئی۔

تبصرے بند ہیں.