قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد پیٹرول کی فروخت میں نمایاں کمی آ گئی

352

لاہور: منہ زور مہنگائی نے عوام کو بچت کا راستہ دکھا دیا ، پیٹرول کی فروخت میں نمایاں کمی آ گئی ۔ آئل کمپینز ایڈوائزری کمیٹی نے اعداد و شمار جاری کر دیئے ۔

 

تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مئی اور جون میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے سے ڈیمانڈ میں کمی آئی ہے ۔ جون میں پیٹرول کی طلب میں 11 فیصد کی غیر معمولی کمی ہوئی ۔

 

جون میں سات لاکھ میٹرک ٹن پیٹرول فروخت ہوا جو مئی کے مقابلے میں 11 فیصد کم ہے ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ڈیمانڈ 12 فیصد کم ہو کر سات لاکھ میٹرک ٹن رہ گئی ۔

 

گذشتہ مالی سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 16 فیصد بڑھ کر دو کروڑ 25 لاکھ میٹرک ٹن رہی ۔

 

خیال رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کے بعد سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں ۔ عید سے پہلے سبزیوں اور مصالحہ جات کی قیمتیں بڑھا دی گئیں ہیں ۔ لاہور میں پیاز کی قیمت بڑھ کر 100 روپے کلو ہوگئی ۔ ٹماٹر 120 روپے فی کلو گرام میں مل رہے ہیں ۔ ادرک اور لہسن کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ۔

 

تبصرے بند ہیں.