عمران خان نے سازش کے الزامات پر امریکا سے معافی مانگ لی: وزیر دفاع 

20

 

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ سازش کے الزامات پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امریکا سے معافی مانگ لی ہے ۔ہمارے پاس اس حوالے سے تمام ثبوت آچکے ہیں۔

 

خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں گفتگو کرتے کہا کہ امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو سے پی ٹی آئی نے معافی مانگ لی ہے ۔ ہم نے اس سے متعلقہ تمام ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ پاکستان میں امریکا کو گالیاں دینے والے عمران خان نے امریکی عہدیدارڈونلڈ لو کے پاؤں پکڑ لیے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما کی ملاقات اور امریکی حکومت سے معافی تلافی کی تمام تفصیلات اور شواہد ہمارے پاس آ چکے ہیں۔ عمران خان نے امریکا کو پیغام بھیجا ہے کہ سلسہ وہیں سے شروع کیا جائے جہاں سے ٹوٹا تھا۔

تبصرے بند ہیں.