ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی 20 بغیر نتیجہ ختم

15

ڈومینیکا: ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ بارش کے باعث بغیر نتیجہ ختم ہو گیا۔ 
ونڈسر پارک میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو بیٹنگ کی دعوت دی تو صرف 13 اوورز کا کھیل ہی ہو سکا اور بارش کے باعث میچ روک دیا گیا اور بعد ازاں کھیل ختم ہونے کا اعلان کرنا پڑا۔ 
بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے اور نورالحسن نے 25 رنز بنائے جبکہ منیم شہریار 2، انعام الحق 16، لٹن داس 9، محمود اللہ 8، عفیف حسین صفر، مہدی حسن 1، نسوم احمد 7 رنا بنا سکے۔ 
ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے 3 اوورز میں 21 رنز کے عوض3 وکٹیں حاصل کیں اور ہیڈن والش نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ عقیل حسین، عبید مکوئے اور اوڈین سمتھ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ 

تبصرے بند ہیں.