لاہور : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنہ خان راناثناءاللہ سے ڈرکبھی کہیں کبھی کہیں بھاگ جاتاہے۔ عمران خان نے پنجاب کے عوام سے انتقام لیا اور ان پر فرح گوگی مسلط کردی۔
لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے مریم نواز نے کہا کہ جب الیکشن کمپین چلانا ہو تو فتنہ خان کہتا ہے کہ میں نے استعفیٰ دیا ہوا ہے لیکن جب تنخواہ لینا ہو تو اسی جعلی اسمبلی سے تنخواہ لینے پہنچ جاتا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ عمران خان جب وزیراعظم ہاؤس سےنکلابی ایم ڈبلیولےکررفوچکرہوگیا ۔ فتنہ خان جانتاہے پنجاب کےعوام نوازشریف کوووٹ دےگی ۔پنجاب میں کوئی اسکول نہیں بنا۔پنجاب میں ایک سڑک نہیں بنی۔
انہوں نے کہا کہ فرح گوگی،پنکی پیرنی کوجانتے ہو؟پنجاب کےعوام پرفرح گوگی مسلط کردی گئی، عوام کے مینڈیٹ پرڈاکاڈالنے سےپنجاب کی ترقی کوبریک لگ گئی۔ فتنہ خان نے عوام کے مینڈیٹ پرڈاکاڈالا۔
انہوں نے کہا کہ فتنہ خان کوبجلی کےبندکارخانےکھلوانے کیلئے تیل یادنہیں تھا؟ فتنہ خان نے پاکستان کوسری لنکا بنانے کا پورا بندوبست کیا تھا۔ فتنہ خان کاایک ہی دکھ ہےپاکستان سری لنکاکیوں نہیں بنا؟ فتنہ خان کہتاہےمجھے پتہ پٹرول اورمہنگاہوگا۔ فتنہ خان حکومت کےخاتمےکاروناروتاہے۔ عمران خان نے خزانے پربھی ہاتھ صاف کیے۔عمران خان نےتوشہ خانہ کے تحائف بیچ دیئے۔
تبصرے بند ہیں.