عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے ساتھ اہم گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک

240

 

 

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے ساتھ اہم گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر جاری مبینہ آڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی ارسلان خالد کو براہ راست ہدایات دے رہی ہیں کہ  فرح گوگی، خان صاحب کی کرپشن سامنے آئے تو غداری کا بیانیہ کس طرح چلانا ہے۔

 

 

بشریٰ بی بی نے مبینہ طور پر اپنی گفتگو میں مزید کہا کہ ارسلان ! خط کا معاملہ زیادہ اٹھاؤ، ان سب کو غداری کے ساتھ لنک کردو، علیم خان اور دوسرے جو بات کریں ان پہ غداری کا بیانیہ چلاؤ۔ روس کا معاملہ بھی اٹھانا ہے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.