لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل، سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا

179

اسلام آباد: لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف پی ٹی آئی کی اپیل پر سپریم کورٹ نے تحریری فیصلہ جاری کر دیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق جسٹس اعجازالاحسن نے 10 صفحات کا فیصلہ تحریر کیا ، سپریم کورٹ نے فیصلے میں تینوں سیاسی جماعتوں کے رویے کو سراہا ۔

 

تحریری فیصلے کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب 22 جولائی کو ہوگا ، اجلاس پنجاب اسمبلی کی عمارت میں ہوگا ۔ اجلاس ڈپٹی اسپیکر چلائیں گے ، پہلے ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہوگی ۔ مطلوبہ تعداد پوری نہ ہونے پر نیا الیکشن ہوگا ۔

 

تحریری فیصلے میں مزید لکھا ہے کہ الیکشن ہونے تک حمزہ شہباز بطور وزیراعلیٰ صوبے کا نظام چلائیں گے ، انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 22 جولائی کی شام 4 بجے ہوگا ۔ اجلاس کی صدارت ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کریں گے ۔

 

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا ۔

 

گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی درخواست پر سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب 22 جولائی کو ہوگا جس پر حمزہ شہباز اور پرویز الہٰی نے اتفاق کرلیا تھا ۔ 22 جولائی تک حمزہ شہباز ہی وزیراعلیٰ رہیں گے ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.