پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی حج کی ادائیگی کے لئے حجازمقد س روانہ

10

اسلام آباد ، پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی نے سوشل میڈیا پر ایک بیگ کی تصویر شیئر کی ہے جس پر ان کا نام لکھا ہوا ہے ۔

 

خیال رہے کہ ذی الحج کا مہینہ شروع ہوتے ہی لاکھوں حجاج کرام مکہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، رواں سال سعودی عرب نے غیر ملکی مسلمانوں کو بھی حج کی اجازت دی ہے۔  پچھلے دو برس کورونا وبا کی وجہ سے حج کی ادائیگی کے لیے صرف چند ہزار سعودی شہریوں کو اجازت دی گئی تھی۔

یاد رہے کہ سعودی عرب کی حکومت نے 18 سے 65 سال کے مکمل ویکسی نیشن کروانے والے افراد کو حج ادا کرنے کی اجازت دی ہے۔کورونا وبا سے قبل 2019 میں 26 لاکھ مسلمانوں نے حج ادا کیا تھا جبکہ سال بھر میں ایک کروڑ 90 لاکھ مسلمانوں نے عمرے کی ادائیگی کی تھی ۔

تبصرے بند ہیں.