پی ٹی آئی کا حمزہ شہباز سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ لے جانے کا اعلان

57

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کے انتخاب سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں فواد چوہدری نے لکھا ’ہائیکورٹ کے فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے، حمزہ کی حکومت برقرار نہیں رہی لیکن جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہو گا، اس فیصلے میں کئی خامیاں نہیں لیکن کمیٹی کی میٹنگ بلا لی ہے، ہائیکورٹ کے فیصلے میں خامیوں کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے۔ 

ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے کہا ’اگر حمزہ وزیراعلیٰ نہیں رہا تو نگران وزیراعلیٰ کے طور پر عثمان بزدار اپنے عہدے پر بحال ہیں، اس اسمبلی میں نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب بہت مشکل ہے، اب بھی نئے انتخابات ہی راستہ ہیں۔‘ 

تبصرے بند ہیں.