پشاور کے طالب علم نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی

9

پشاور: اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاورکے طالب علم کی مبینہ خودکشی کا واقعہ سامنے آیا ہے ۔

 

پولیس کے مطابق تہکال کی حدود میں قائم نجی ہاسٹل میں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے شعبہ ریاضی کے طالب علم شاہد احمد کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی ملی ۔ جبکہ یونیورسٹی کے طالب علموں کا کہنا ہے کہ شاہد احمد پڑھائی میں ذہین تھا اس کا نہ ہی کبھی کسی سے کوئی جھگڑا ہوا تھا ۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم کا تعلق چترال سے تھا اور فوری طور پر اس کی موت کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم کے بعد متوفی شاہد احمد کی لاش اس کے آبائی علاقے منتقل کردی گئی ہے ۔

 

وضح رہے کہ اس افسوسناک واقعے کے بعد پولیس نے مزید تحقیقات شروع شروع کردی ہیں ۔

 

تبصرے بند ہیں.