چیف الیکشن کمشنر کی ساکھ ختم ہو چکی، وہ مستعفی ہو جائیں: شیریں مزاری

31

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ساکھ ختم ہو چکی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں فواد چوہدری اور اسد عمر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ آئین کو بدلنے کی کوششیں اعلیٰ عدالت سے مسترد کی جا رہی ہیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن بھی مستعفی ہوں۔ 
انہوں نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر آئین کو بیک ڈور سے بدلنا چاہ رہے ہیں، یہ الیکشن کمیشن صاف و شفاف الیکشن نہیں کرا سکتا، سپریم کورٹ اس کے خلاف ایکشن لے جبکہ چیف الیکشن کمشنر کی عزت اسی میں ہے کہ وہ خود مستعفی ہو جائیں۔ 
شیریں مزاری نے مزید کہا کہ پنجاب میں 5 مخصوص نشستوں کو فوری نوٹیفائی کیا جائے، الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نوٹیفکیشن پر بیٹھا ہوا ہے۔

تبصرے بند ہیں.