کراچی: ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس کی سربراہی کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں یونیورسٹی روڈ گلستان جوہر میں واقع محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہو گا جبکہ ملک میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ان کے متعلقہ دفاتر میں ہوں گے۔
رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کے حوالے سے اعلان کرے گی۔
تبصرے بند ہیں.