ڈاکٹروں نے 9 گھنٹے میں دھڑ جڑے بچوں کو الگ کرکے ورلڈ ریکارڈ بنا دیا

49

انقرہ: ترکی میں ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکٹروں نے 3 دھڑ جڑے بچوں کو آپریشن کے بعد کامیابی کے ساتھ الگ کر دیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق الجزائر میں پیدا ہونے والے جڑواں بچے چھاتی کے ساتھ ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھے لیکن دل ان کے دو تھے ۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق استنبول کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم نے دھڑ جڑے بچوں کو 9 گھنٹے آپریشن کے بعد الگ کر دیا ، جس کے بعد انہوں نے اس نوعیت کے تیز ترین آپریشن کا عالمی ریکارڈ بنادیا ہے ۔

 

دونوں بچوں کی حالت بالکل ٹھیک ہے تاہم انہیں اب بھی ہسپتال میں زیر نگرانی میں رکھا گیا ہے ۔

 

اس کامیاب آپریشن کی نگرانی کرنے والے ڈاکٹر مہمت ویلی کا کہنا ہے کہ ہماری پیشہ ور ڈاکٹروں کی ٹیم کی بدولت ، ہم جڑواں بچوں کو ایک منصوبہ بندی کے ساتھ الگ کرنے میں کامیاب ہوئے جس میں تقریباً 9 گھنٹے لگے ۔

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.