جولائی میں وطن واپسی کی تیاری کر رہا ہوں: اسحاق ڈار

30

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جولائی میں وطن واپسی کی تیاری کررہا ہوں، واپس جا کر سینیٹر کا حلف اٹھاؤں گا۔ 
تفصیلات کے مطابق 2017سے لندن میں مقیم سینیٹر اسحاق ڈار نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ (میرا) پاکستان واپسی کا ارادہ تقریباً کنفرم ہے۔
 اسحاق ڈار نے امید ظاہر کی کہ ان کی صحت کو درپیش چند مسائل کا علاج اگلے 10 سے 12 روز میں مکمل ہونے کی توقع ہے اور ڈاکٹرز اگلے چند روز میں ان کے علاج کے مکمل ہونے کے بارے میں پرامید ہیں۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں میرے خلاف ایک ہی مقدمہ ہے جو عمران نیازی کی حکومت نے بنایا تھا اور اس کی کوئی بنیاد بھی نہیں ہے۔ 
واضح رہے کہ ستمبر 2017 میں پاکستان کی ایک احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ایک کیس میں اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کی تھی جس کے چند روز بعد وہ علاج کیلئے برطانیہ چلے گئے تھے۔ 

تبصرے بند ہیں.