الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو کہوٹہ میں ڈیم کے افتتاح سے روک دیا

18

لاہور: الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پی پی 7 کے ضمنی انتخاب میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے کے پیش نظر ہوئے کہوٹہ میں ڈیم کے افتتاح سے روک دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے 29 جون کو کہوٹہ میں قائم ہونے والے ڈیم کا افتتاح کرنا تھا لیکن الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس کے بعد وزیراعظم نے پروگرام مسنوخ کر دیا ہے۔ 
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کہوٹہ ڈیم راولپنڈی کے صوبائی حلقے پی پی 7 میں شامل ہے جہاں ضمنی انتخاب کے پیش نظر وزیراعظم کسی منصوبے کا افتتاح نہیں کر سکتے۔ 
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری سے رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا جس پر انہوں نے دورہ منسوخ ہونے کی تصدیق کر دی۔ 
یاد رہے کہ انتخابی قوانین کے تحت ضمنی انتخاب والے حلقہ میں عوامی عہدیداران کا دورہ کرنا اور الیکشن شیڈول آنے کے بعد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرنا ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔
صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدارانہ وطورپر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیتا رہے گا، ہم کسی کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی اجازت دے سکتے۔

تبصرے بند ہیں.