آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کی 2 قسطیں جاری ہونے کا امکان

25

اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کیلئے 2 ارب ڈالر کی دو قسطیں جاری ہونے کا امکان ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان سٹاف سطح کا معاہدہ طے پانے کی توقع ہے۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ ساتویں اور آٹھویں اقتصادی جائزہ کیلئے آئی ایم ایف سے میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فسکل پالیسی فریم پروگرام کی کاپی موصول ہو گئی ہے۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے ملک ڈیفالٹ ہونے کے خطرے سے نکل چکا ہے، آئی ایم ایف سے ساتویں اور آٹھویں قسط ایک ساتھ ملے گی۔ آئی ایم ایف نے دو اقساط کو ملا دیا ہے، ساتویں قسط 90 کروڑ ڈالر اور آٹھویں قسط تقریباً ایک ارب ڈالر کی ہے۔
قبل ازیں حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس میں ایک لاکھ روپے ماہانہ تک تنخواہ لینے والوں پر ٹیکس دوبارہ متعارف کرایا گیا ہے جبکہ جولائی سے پیٹرولیم پر مرحلہ وار 50 روپے فی لیٹرلیوی لگانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.