لاہور: سابق رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری مونس الٰہی منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش ہو گئے ہیں۔
چوہدری مونس الٰہی نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں اپنی ضمانت کی روبکار جمع کرا دی جبکہ اس سے پہلے وہ ایف آئی اے کی جانب سے ملنے والے سوالات کے جوابات بھی جمع کرا چکے ہیں۔
مونس الٰہی 4 جولائی تک عبوری ضمانت پر ہیں جو ایف آئی اے میں ضمانت کا ریکارڈ جمع کرانے کے بعد آج منی لانڈرنگ کیس میں شامل تفتیش ہوئے اور بعد ازاں ایف آئی اے سے روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ مونس الٰہی پر 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے جس پر ایف آئی اے نے ان سے 33 سوالات کے جوابات مانگے تھے۔
چوہدری مونس الٰہی نے جوابات میں کہا تھا کہ وہ چپڑاسی محمد نواز بھٹی کو نہیں جانتے جبکہ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ چپڑاسی محمد نواز بھٹی کے 32 بینک اکاﺅنٹس ہیں لیکن مونس الٰہی کا کہنا تھا کہ وہ ان اکاﺅنٹس میں بارے میں بھی نہیں جانتے۔
تبصرے بند ہیں.