سندھ بلدیاتی الیکشن: عمران خان کا پیپلز پارٹی پر امیدواروں کو ہراساں کرنے کا الزام

34

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان نے پیپلز پارٹی پر سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوران مخالف امیدواروں کو ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔

 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا ہے کہ سندھ کے 4 ڈویژنز میں بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں،  پیپلز پارٹی کی جانب سے ہمارے امیدواروں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آرٹیکل 140 اے کے تحت اختیارات کی مقامی نمائندوں تک منتقلی سےگریز کے باوجود ہم حصہ لے رہے ہیں۔انہوں نے سندھ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ  پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیں اور زرداری مافیا کا صفایا کر دیں۔

تبصرے بند ہیں.