پنجاب میں 11 ٹول پلازے ختم کرنے کی منظوری

240

لاہور:صوبائی کابینہ نے پنجاب میں 11 ٹول پلازے ختم کرنے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں سیالکوٹ بائی پاس پر گوجرانوالہ سیالکوٹ روڈ ٹول پلازہ، وزیر آباد بائی پاس ، سیالکوٹ کشمیر روڈ ٹول پلازہ اور قصور دیپالپور روڈ ٹول پلازہ  ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

شیخوپورہ میں مرید کے نارووال روڈ ٹول پلازہ،شیخوپورہ، برج اٹاری پر لاہور، جڑانوالہ، فیصل آباد روڈ ٹول پلازہ ، ننکانہ صاحب میں لاہور، جڑانوالہ روڈ ٹول پلازہ، ساہیوال، عارفوالہ روڈ ٹول پلازہ اور ساہیوال میں ہی ساہیوال پاکپتن روڈ پر ٹول پلازہ ، اوکاڑہ میں دیپالپور قصور روڈ پر ٹول پلازہ، وہاڑی میں چیچہ وطنی، بوریوالا روڈ پر ٹول پلازہ جب کہ بہاولپور حاصل پور، چشتیاں روڈ پر ٹول پلازہ بھی ختم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

اجلاس میں پنجاب کابینہ کے دوسرے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی جبکہ  پنجاب اسمبلی سے صوبہ  کے نئے مالی سال 2022-23 کے بجٹ کی منظوری پر سیاسی و انتظامی ٹیم کو مبارکباد دی گئی۔

تبصرے بند ہیں.