سپریم کورٹ بار نے آرٹیکل 63اے کی تشریح پر نظرثانی کیلئے درخواست دائر کر دی

11

اسلام آباد: سپریم کورٹ بار نے صدارتی ریفرنس کے معاملے میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح پر نظرثانی کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان میں درخواست دائر کر دی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے اور استدعا کی گئی ہے کہ آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق 17 مئی کی عدالتی رائے پر نظرثانی کی جائے اور منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کے پیرا گراف پر نظرثانی کر کے رائے واپس لی جائے۔
سپریم کورٹ بار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہ کرنے کی رائے آئین کے خلاف اور اس میں مداخلت کے مترادف ہے، آرٹیکل 63 اے کے مطابق منحرف ارکان صرف ڈی سیٹ ہوں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دوران حکومت میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں صدارتی ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس پر فیصلہ سناتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے تحت منحرف اراکین کا ووٹ شمار نہ کرنے کی رائے دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.