بھارتی نوجوان کی ایک وقت میں 2 گرل فرینڈز سے شادی

86

نئی دہلی: بھارت سے ایک انوکھی خبر سامنے آئی ہے جہاں ایک نوجوان نے ایک ہی وقت میں اپنی دو گرل فرینڈز سے شادی کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔

 

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے گاؤں لوہردگا سے تعلق رکھنے والے سندیپ اوران نے اپنی دو  گرل فرینڈز  کوسوم لاکرا اور سواتی کماری سے بیک وقت شادی رچا لی۔

 

رپورٹ کے مطابق سندیپ اوران اور کوسوم گزشتہ تین برسوں سے ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے لیکن ان کی کہانی میں نیا موڑ اس وقت آیا جب سندیپ کی سواتی کماری سے گزشتہ برس کام کے دوران ملاقات ہوئی اور دوستی ہو گئی  جس کا علم سندیپ اور سواتی کماری کے گھر اور گاؤں والوں کو بھی ہو گیا اور معاملہ پنچایت تک پہنچ گیا جہاں فیصلہ ہوا کہ  سندیپ دونوں خواتین سے ایک ہی وقت میں شادی کرے جس پر خواتین سمیت ان کے گھر والوں نے کوئی اعتراض نہ کیا اور نوجوان نے بیک وقت دونوں خواتین کو اپنی دلہن بنا لیا۔

 

دولہا سندیپ کا کہنا تھا کہ ’دونوں دوستوں میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑ سکتا تھا کیونکہ دونوں ہی سے محبت کرتا ہوں، اس لیے دونوں کو اپنا جیون ساتھی بنا لیا۔‘

تبصرے بند ہیں.