خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی

40

لاہور: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوگئی۔

 

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں برطانوی برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 6.5  فیصد یعنی 7.49 ڈالر فی بیرل کم ہوکر 107.16  ڈالر ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 7.1 فیصد یعنی 7.74 ڈالر کم ہوکر 101.78 ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔

 

واضح رہےکہ  امریکی صدر جو بائیڈن نے ایندھن پر عائد ٹیکس میں تین ماہ کیلئے استثنیٰ دینے کا مطالبہ کیا ہے جس سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.